ممتاز صحافی اور کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی کو بڑا صدمہ،والدہ کا سایہ اٹھ گیا

ویب ڈیسک | 02جون2019
لاہور : ملک کے ممتاز صحافی اور کالم نگار روزنامہ 92نیوز کے میگزین ایڈیٹر محمد عامرہاشم خاکوانی اور سینئر قانون دان طاہر ہاشم خاکوانی کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر احمدپورشرقیہ میں ادا کی گئی جس میں شہر کی سیاسی،سماجی اور علمی و ادبی شخصیات،مقامی صحافیوں،وکلاء اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی پیر دو جون کو بعد نماز مغرب احمدپورشرقیہ میں ہوگی۔
واضح رہے کہ ممتاز صحافی،کالم نگار اورتجزیہ نگار عامرہاشم خاکوانی کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب سابق ریاست بہاولپور کے شہر احمدپورشرقیہ سے ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے