وزیر اعظم کا معذور افراد کے لیے ملازمتوں اور ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک |3 جون 2019
اسلام آباد: وزیر اعظم نے معذور افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کر دیا.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ثانیہ نشتر کو اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

فلاحی معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پسماندہ طبقات کا احساس کیا جائے

وزیر اعظم
وزیراعظم کی جانب سے یہ اہم فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، معذور افراد کے لئے ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ یقینی بنایا جائے.

ساتھ ہی خصوصی افراد کو آلات سماعت، وہیل چیئر، دیگر آلات مفت فراہم کیے جائیں‌ گے، صحت کارڈ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی.

مزید پڑھیں: سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت اورعوام کے استعمال میں لایا جائے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پسماندہ طبقات کا احساس کیا جائے، معذور افراد ہماری توجہ کے خصوصی طور پر مستحق ہیں.

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں معذورافرادپر ریاست ذمہ داریاں ادا نہ کرسکی، موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ معذور افراد کے تحفظ، فلاحی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے.

Comments
comments

Comments

Classic version
marfeel logo

1′
وزیر اعظم کا معذور افراد کے لیے ملازمتوں اور ہاؤسنگ پروگرام میں دو فی صد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسکویب ڈیسک 3 جون 2019

شارجہ، 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی، اسپتال منتقل
ویب ڈیسکویب ڈیسک 2 جون 2019
شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے مویلی میں عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 6 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچی کے پورے جسم کی متعدد ہڈیاں متاثر ہوئیں ایکسرے رپورٹ میں جسم پر کئی فریکچرز سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ القاسم اسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو اسپتال لایا گیا ہے جو کہ عمارت سے گر گئی ہے جس کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کا تعلق بھارت سے ہے وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گر گئی جبکہ والدین گھرکے اندر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شارجہ: 18 ماہ کی بچی کے بالکونی سے گرنے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بچوں کے بالکونی سے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ تین ماہ میں 16 بچے اس طرح کے حادثات کا شکار ہوئے، حادثات کی وجہ والدین کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی شارجہ کے علاقے کلبہ میں واقع رہائشی عمارت میں مقیم 18 ماہ کی بچی اچانک بالکونی سے گر گئی تھی۔

شارجہ پولیس نے پبلک پراسیکیوٹر کی شکایت پر متاثرہ بچی کے والدین کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2019: پاکستان کے 348 رنز کے جواب میں‌ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
ویب ڈیسکویب ڈیسک 3 جون 2019
ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم کے 348 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ نے 25 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں، جو روٹ 68 اور جوز بٹلر 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے اور میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، فخر زمان 36 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، امام الحق کو بھی 44 رنز پر معین علی نے پویلین روانہ کیا۔

بابر اعظم نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد حفیظ 62 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، حفیظ کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کپتان سرفراز احمد نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں ووکس نے آؤٹ کیا، آصف علی 14 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے، شعیب ملک صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وہاب ریاض کو 4 رنز بنا کر کرس ووکس نے آؤٹ کیا، حسن علی اور شاداب خان 10، 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ نے دو وکٹیں لیں۔

قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا تھا، انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہیں۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے پاکستان کو کم رنز پر روکیں، ٹیم میں مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، پچ اچھی ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور اچھا اسکور کریں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بھلا کر اچھا کھیلیں گے، خیال رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے مقابل ہار دیا تھا۔

31 مئی کو کھیلے گئے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور تھا جسے ویسٹ انڈین ٹیم نے 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

یہ ایونٹ کا چھٹا میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کام یابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments
comments

Comments

Classic version
marfeel logo

3′

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے