بلوچستان:ایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کاحملہ،دو جوان شہید

ویب ڈیسک | 6 جون 2019
راولپنڈی: بلوچستان میں عید سکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے دو جوان شہید ہوئے، یہ حملہ اس وقت ہوا، جب عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہل کار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے.
دہشت گردوں نے یہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں‌ کی. شہید سپاہیوں میں یار محمد اور مہتاب خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی کے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ آج عید کا دوسرا دن ہے، ایک جانب جہاں قوم تہوار منارہی ہے، فوجی جوان مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا۔
آرمی چیف نےامن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے