فواد چوہدری نے عید الاضحیٰ اور محرم کی تاریخ بھی بتا دی

ویب ڈیسک | 06جون 2019
اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحیٰ اور محرم کی تاریخ بھی بتا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ پیر 12 اگست 2019 کو ہوگی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہوگا۔
Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry
چلئے اب اس عید کی بحث ختم ، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں ، ھجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔

16.8K
10:53 AM – Jun 6, 2019
Twitter Ads info and privacy
4,633 people are talking about this
اس سے قبل انہوں نے عید الفطر کی تاریخ بھی درست بتائی تھی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ ایپ پر اگلے پانچ برسوں کا قمری کیلنڈر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ایپ میں چاند کی پیدائش اور بڑھوتری کے تمام مراحل دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات کے 66 مقامات عوام کے لیے کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھ سکیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے