وزیراعظم کی سول اداروں کے اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت

ویب ڈیسک | 09جون2019
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سول اداروں کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں کرسکتے؟
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں مالی سال 2019-20ء کی بجٹ تجاویز زیر غور آئیں ذرائع کے مطابق اجلا میں وزیر اعظم نے بجٹ میں سول اخراجات میں بھاری کٹوتی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سول ادارے اپنے اخراجات کم کریں اگر فوج اپنے اخراجات کم کرسکتی ہے تو سول ادارے کیوں نہیں؟
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ حکومت کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرے اور بجٹ میں غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے