”اللہ کو پاکستان پر رحم آگیا“

اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری پر وزیراعظم کا تبصرہ

ویب ڈیسک | منگل 11جون2019
اسلام آباد: اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کا کہنا تھا قانون سب کے لیے یکساں ہے، جو لوگ پکڑے جا رہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشروں میں چھوٹے بڑوں کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا،نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ چھوٹے طبقے کے لیے بجٹ میں خصوصی مراعات رکھ رہے ہیں، سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز نہ جاری ہونے کا شکوہ کیا ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے