پیپلزپارٹی کا یوم سیاہ،احتجاجی مظاہرے

ویب ڈیسک | منگل 11جون 2019
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا۔
پی پی پی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔
کارکنان نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آصف زرداری کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو اسلام آباد سےگرفتار کرلیا تھاجس پر پیپلزپارٹی نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے