سری نگر: بھارتی سیکیورٹی فورس پر حملہ، 7اہلکار ہلاک، 5 زخمی

ویب ڈیسک : 12جون 2019
سری نگر : بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حریت پسندوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں سات سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر حریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی سیکیورٹی اہلکارہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ حملہ آکسفورڈ اسکول کے قریب کیا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور مقامی تھانے کا ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں کے رضاکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے