پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک : بدھ 12جون 2019
راولپنڈی: جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی، کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ کانفرنس میں داخلی سیکورٹی کے معاملات، ملک کو در پیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے جوابی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

Annual Formation Commanders’ Conference held at GHQ. Forum reviewed geo-strategic and national security environment. Internal security landscape of the country, challenges being confronted and responses were discussed in detail.
(1 of 2). pic.twitter.com/eHWT9TFzse

— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 12, 2019
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی کام یابیوں کو آگے بڑھایا جائے گا، امن و استحکام کو تقویت دینے کے لیے کام یابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اجلاس کے شرکا نے وطن کی خدمت کے لیے ہر اقدم بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Fmn Comds’ Conf. COAS hailed befitting response during Feb stand off with India. “Pak Army remains fully capable & ready to respond to any threat for def of motherland. Successes of Op RuF will carry fwd the gains made so far towards enduring peace & stability”, COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/V82xxTfHfG
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 12, 2019

آرمی چیف کا کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ ثمرات علاقہ میں مزید امن اور استحکام کا باعث بنیں گے، اس کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا۔

Annual Formation Commanders’ Conference held at GHQ. Forum reviewed geo-strategic and national security environment. Internal security landscape of the country, challenges being confronted and responses were discussed in detail.
(1 of 2). pic.twitter.com/eHWT9TFzse
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 12, 2019

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے