پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

سپورٹس ڈیسک | 13جون 2019
لندن :ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے تاہم مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے،برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔ بارش کے باعث پاک بھارت میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ایونٹ میں بھارت اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جب کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈمدمقابل ہیں،دوسری جانب پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا ہوا جبکہ دوسرے میں کم بیک کرتے ہوۓ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
7 جون کو برسٹل کے کاﺅنٹی گراﺅنڈ میں سری لنکا کےخلاف کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ 12جون کو چوتھے میچ میں قومی ٹیم دفاعی چیمپین آسٹریلیا سے شکست کھاگئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے