شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان

شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک | 13جون 2019

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ بھی دیئے جائیں گےاورلواحقین کو شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ نےملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر، محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور محمد سلیم کے والدین، بیوگان اوربچے شامل تھے۔
وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کوایک ایک کروڑروپے کی مالی امداد کےچیک دیئے،اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کےاہلخانہ کو گھر اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے۔
لواحقین کو شہید اہلکارکی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی، شہید اہلکار کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائےگی،شہداء کے اہلخانہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سرکاری گھر میں رہ سکیں گے۔
شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں شہید ہونیوالے سویلین کے اہلخانہ کیلئے بھی امدادی پیکیج کا اعلان بجٹ میں کیا جارہا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے