ورلڈ کپ: پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ سرفہرست

ویب ڈیسک

ناٹنگھم: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے خلاف کامیاب ہونے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ورلڈ کپ میں اب تک تین میچ کھیل کر دو میں کامیاب ہونے والی بھارتی ٹیم تیسرے جبکہ پاکستان سے شکست کھانے والی انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر ہے۔


اسی طرح سری لنکن ٹیم پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور بنگلہ دیشی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف 41 رنز سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی جنوبی افریقی ٹیم نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے