نیا پاکستان،منزلیں آسان!!سڑکوں کی بحالی کےلیے 44ارب مختص

پنجاب بھر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو از سر نو تعمیر کیا جاۓ گا

ویب ڈیسک | 14جون 2019
نیا پاکستان منزلیں آسان، عمران حکومت کا شاندار منصوبہ شروع کرنےکا اعلان

لاہور: نیا پاکستان منزلیں آسان !!! پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 4 ہزار کلومیٹر خستہ حال سڑکوں کی از سر نوتعمیر کا پروگرام بنا لیا، نئے مالی سال کے بجٹ میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کیلئے 44 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سڑکوں کی بحالی کا میگا منصوبہ2023 تک مکمل کیا جائے گا۔
سابق دور حکومت میں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت اب روڈ سیکٹر میں 44ارب روپے کا میگا منصوبہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پیش کرنے جا رہی ہے، روڈ سیکٹر کے اس میگا منصوبے کو "نیا پاکستان منزلیں آسان” کے نام کیساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس منصوبے میں 44 ارب روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکیں دوبارہ بنائی جائیں گی، پروگرام کے تحت 4 ہزار کلومیٹر تک سٹرکوں کی بحالی اور بہتری کی جائے گی۔
حکام کے مطابق پنجاب حکومت 2023 تک بدحالی کا شکار ہونیوالی سڑکوں کو تعمیر کرے گی، اب نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ بجٹ میں باقاعدہ منصوبے کو شامل کرلیا گیاہے، پنجاب اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بعد باقاعدہ اس منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے