نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک | 14جون 2019
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بے نامی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فریال تالپور کو نیب راولپنڈی کی ٹیم نے حراست میں لیا اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روز فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ ان کی رہاش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی 10 جون کو عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔
ان کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی ابتدائی طبی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
سابق صدر اس وقت 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے