یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں لٹریری فیسٹیول

طلبہ مطالعہ کی عادت اپنائیں،وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم

ویب ڈیسک | جمعہ 14جون 2019

لاہور : یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک روزہ لٹریری فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، جس میں ادیبوں ، شاعروں ، دانش وروں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں وہاں کے ادب، ادیبوں اور دانش وروں کا اہم کردار ہوتا ہے کیوں کہ فنون لطیفہ کی مختلف اشکال ہماری حس جمال کو تقویت دے کر ہمارے جسم و ذہن کو آسودہ رکھتی ہیں ، اس لئے ہمارے طلبہ کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کی عادت اپنائیں تاکہ وہ بھی اچھے ادیب اور شاعر بن سکیں ۔
معروف مصنف و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں عدلیہ کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ لٹریچر سے محبت کی وجہ سے بھی جانا جاؤں ۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ خصوصاً شاعری اور ادب سے محبت میرے خون میں شامل ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری تحریروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی خداداد صلاحیتوں سے ادب میں خوبصورت اضافہ کریں گے ۔
ایک روزہ لٹریری فیسٹیول کے دوران بیت بازی، لوک گائیکی اور سٹیج پرفارمنس کے ذریعے طلباء نے حاضرین کے دل موہ لئے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے