بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ،صادق آباد کے 2بھائی ٹیم میں شامل

سپورٹس ڈیسک | 15جون 2019

اسلام آباد: بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ارکان اسمبلی کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں جمالدین والی صادق آباد سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود اور سید مصطفی محمود بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 22 رکنی پارلیمانی ٹیم تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سمیت وزرا، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹرز، صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی کپتان اور علی زاہد وائس کپتان ہوں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے۔علی نواز اعوان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، شہریار خان آفریدی بھی 22 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم کے کوچ ایاز اکبر، ٹیم منیجر شہریار خان اور ٹیم اسسٹنٹس مظہر علی اور ابرار حیدر ہوں گے۔واضح رہے کہ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں صادق آباد جمالدین والی کے مخدوم خاندان کے دو بھائی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔یہ دونوں نوجوان پارلیمنٹیرین سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمدمحمود کے صاحبزادے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے