بلاول کل مریم نواز سے ملاقات کے لئے رائیونڈ آئیں گے

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات کل جاتی امرأ میں ہوگی

ویب ڈیسک : 15جون 2019
لاہور : پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد ایک اور اہم رابطہ آج لاہور میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امراء آنے کی دعوت دی اور بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔اپوزیشن رہنماؤں کی یہ اہم ترین ملاقات کل دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرأ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین کل بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء شریک ہوں گے۔
PML(N)

@pmln_org
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوتپی پی پی چئیرمین کل بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے-اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء شریک ہوں گے
1,034
13:47 – 15 Jun 2019
Twitter Ads information and privacy
383 people are talking about this
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ رمضان شریف کے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دیے گئے افطار ڈنر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے