لاہور میں بادلوں کے بسیرے،بارش سے موسم سہانا ہوگیا

ویب ڈیسک : 15جون 2019
لاہور: لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، گرد آلود ہواؤں سے موسم سہانا ہوگیا۔شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بادل برسیں گے، بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔
کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص میں بھی ابرکرم برسنے کی پیش گوئی ہے۔ جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی پڑ رہی ہے، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو، سکھر میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ادھر جنوبی پنجاب کے علاقے بھی بدستور شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے