صادق آباد :موٹرسائیکل حادثے میں 2کم سن بہن بھائی جاں بحق

حادثہ بھونگ روڈ پر فاضل واہ احمدپورلمہ کے قریب ہوا

ویب ڈیسک | ہفتہ 15جون 2019
صادق آباد : احمدپورلمہ بھونگ روڈ پر فاضل واہ کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 2 کم عمر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق احمد پور لمہ بھونگ روڑ پر فاضل واہ کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجاں بحق ہونے والے بچے 5سالہ وقاص اور 3سالہ ثریا سگے بہن بھائی تھے۔حادثے کے بعد مقامی لوگ بڑی تعداد میں جاۓ حادثہ پر جمع ہوگئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے