کرس گیل کاپاک-بھارت میچ کےلئے خصوصی لباس

جیتنے والی ٹیم کا نام بھی بتادیا

سپورٹس ڈیسک : 16جون 2019

ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر بھی ورلڈکپ کے دوران ہونے والا پاک بھارت مقابلہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔کرس گیل نے اپنے آپ کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کا خصوصی ڈریس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا اتوار کو (16 جون) کو ہونے والے میچ کا خصوصی لباس ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اس لباس میں امن و محبت کا پیغام ہے۔
اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا جس پر انہوں نے تفریحاً کہا کہ ’ویسٹ انڈیز‘۔


واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گی۔پاکستان کی ٹیم کو ورلڈکپ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے