ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک : 16جون 2019
واشنگٹن: امریکی صدر نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
امریکی صدر اور میئر لندن میں پھر لفظی حملے، ٹرمپ نے صادق خان کو برطانیہ کیلئے آفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر، صادق خان کی تنقید پر ادھار چکانے کیلئے میدان میں آ گئے۔
لندن چاقو حملوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے میئر کو نشانے پر لے لیا، کہتے ہیں صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔ صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ میئر ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے