مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں،مشال ملک

ویب ڈیسک : 16جون 2019
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی حمایت کریں گے۔مشال ملک نے کہا کہ مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، جیت پاکستان کی ہوگی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔انہوں نے کہا کہ خوف زدہ بھارت نے ابھی سے وادی میں کریک ڈاؤن شروع کردیا، ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔دنیا بھر کے کروڑوں لوگ براہ راست ٹی وی پر دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا میچ دیکھیں گے، میچ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے