ورلڈ کپ ٹاکرا؛ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

ویب ڈیسک : 16جون 2019
کراچی: ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑامقابلہ آج ہونے جارہا ہے اس سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے۔
پاک بھارت مقابلہ تو آج ہونے جارہا ہے لیکن اس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں جہاں دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہیں وہیں بھارتی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، تاہم پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھالاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب کل مانچسٹر میں بھی بارش ہوجائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پرکشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نےپاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی ’’یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے‘‘۔
Har Pakistani ka Khwaab! Ya Allah!! https://t.co/b7na5u1W5k
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) June 15, 2019
اس بے ہودہ مذاق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نائلہ عنایت نے اس ٹوئٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھوں کو دعا کے انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ نائلہ عنایت شاید یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ظاہر کرنا چاہ رہی تھیں ہر پاکستانی اس وقت بارش کی دعا کررہاہے تاکہ پاکستان بھارت کے ہاتھوں شکست سے بچ جائے۔
pic.twitter.com/ulQjDmyGlt
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) June 15, 2019
آدیتیہ راج نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئےترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’اللہ میاں ہماری طرف ہیں، غفور صاحب‘‘۔
Allah Miyaan bhi humari side hain, Ghafoor sahab!
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) June 15, 2019
ان ٹوئٹس پر ترجمان پاک فوج نےآدیتیہ راج کول کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی بولتی بند کرادی۔ ترجمان پاک فون نے لکھا ’’ہمارا ایمان ہے کہ رب سب کا، ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں، آپ کا بھی حق ہے کہ آپ دعا کریں لیکن دوسروں کے لیے انکار نہ کریں۔ آج کے میچ کے بارے میں میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، ہوسکتا ہے ہم جیت جائیں، ہوسکتا ہے ہم ہار جائیں، لیکن ہماری دعائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘‘
Dear @AdityaRajKaul Our faith is RAB SAB KA. Everyone has a right to pray to his God (our Allah). You have a right but don’t deny it to others.
As regard today’s match, it’s a game. Team playing better on ground will win. We may win, we may lose. Our prayers with our team. https://t.co/hQc1Kiuj8c
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 15, 2019

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے