روجھان:کشتی الٹنے سے 1لڑکااور 4لڑکیاں جاں بحق

عدنان احمد | 16جون 2019

روجھان : روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں سماری پتن پر دریاۓ سندھ میں کشتی الٹنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں مرد،خواتین اور بچوں سمیت کل 10افراد سوار تھے ۔شاہ والی کے دریائی پتن سماری میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں ۔اب تک بچے سمیت 5افراد 14سالہ لڑکے اور بچیوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ جن کے نام درج ذیل ہیں۔
احسان ولد دل مراد قوم سیکھانی عمر 7 سال سکنہ شاہ والی ،دختر پیڑ داد سیکھانی عمر 13 سال، دختر سوالی سیکھانی عمر 17 سال،دختر مراد سیکھانی عمر 16 سال، دختر، میہن سیکھانی عمر 14 سال
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ والی سید قیصر عباس شاہ بھی جائے حادثے غوثو، پتن پہنچ گئے انہوں نے فون کر کے گڈو بیراج کے گیٹ بند کروا دیئے ہیں ریسیکو 1122 کے غوطہ خور دیگر افراد کی تلاش جاری رکھے ہوۓ ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے