سرفراز کی جمائی اور بھارت کے جوائی پر کڑی تنقید

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر سرفراز احمد کی کپتانی پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک : 17جون 2019
لاہور : روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلہ ختم ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اگلی مہم کے لیے کمر کس رہے ہوں گے لیکن مجال ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کا غصہ کم ہوا ہو۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز پر تو میچ کے دوران ہی تنقید شروع ہو گئی تھی جب کیمرے کی آنکھ نے انہیں جمائی لیتے ہوئے ساری دنیا کو دکھا دیا۔سرفراز پر ہلکی پھلکی تنقید تو اسی وقت شروع ہو گئی تھی جب انہوں نے ٹاس جیت پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا۔ بعدا ازاں جمائی لیتے ہوئے ’پکڑے گئے‘ پھر تو ایسا لگ رہا تھا جیسے صارفین نے ٹی وی چھوڑ کر ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا۔قومی ٹیم کی صورتحال سے بیزار اور نیند کی جمائیاں لیتی عوام نے میچ کا نتیجہ بھول کر سرفراز کو تنقید کا ہدف بنایا اور کپتان کی جمائی کی جم کر کلاس لی۔ایک صارف نے تو کمال مہارت کے ساتھ گرین شرٹس کے کپتان کے لیے میدان میں ہی بستر کا بھی اہتمام کر دیا۔کپتان کی جمائی پر حملے کم نہیں ہوئے تھے کہ کسی نا ہنجار نے بھارت کے جوائی (شعیب ملک) کی ایک ویڈیو ٹوئٹرپرڈال دی جس میں وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اور شیشے کا دھواں بھی اڑ رہا ہے۔صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ میچ سے سات گھنٹے قبل شعیب ملک دوسرےکھلاڑوں کے ہمراہ شیشہ پی رہے تھے۔مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر یوں پھیلی کہ صارفین نے سرفراز کی جمائی بھول کر بھارت کے جوائی(داماد) کو تنقید کا ہدف بنا لیا۔پھر تو صارفین کو بھارت کے خلاف داماد کا صفر پر آؤٹ ہونا بھی یاد آ گیا اور انضام الحق کا بھانجا امام الحق بھی تنقید سے نہ بچ پایا جسے مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔پھر کون مائی کا لال تھا جو سوشل میڈیا صارفین کا گھوڑا کسی اور طرف موڑے حتی کہ کچھ نے تو پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کو بھی ’گھسیٹ‘ کر بحث کا حصہ بنا دیا۔بات یہاں تک پہنچ گئی کہ شعیب ملک کی اہلیہ کو میدان ٹوئٹر میں اتر کر وضاحت دینی پڑی۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا’ آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ ہم کھانا کھا رہے تھے اور میچ ہارنے کی بعد بھی لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہے۔
Sania Mirza

@MirzaSania
That’s the video you shot without asking us,disrespecting our privacy even though we had a child with us?& got told off for doing so,& u came up with this crap?FYI ‘outing’ was dinner & yes ppl are allowed to eat if they lose a match!Bunch of fools!Try better content nxt time😂 https://twitter.com/iamumarijaz11/status/1139891933181071362 …3,898
22:38 – 15 Jun 2019
Twitter Ads information and privacy
1,874 people are talking about this
میچ ختم ہوئے گھنٹوں بیت گئے، ناظرین کو پاکستان کی خراب فلیڈنگ اور سرفراز کا غلط فیصلہ بھی بھول گیا لیکن جمائی اور جوائی پر تنقید تادم تحریرجاری ہے۔
ادھرسابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے سرفراز احمد کی کپتانی پر کڑی تنقید کی ہے۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سرفراز احمد فیلڈنگ کے دوران بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، خاص طورپر بولرز کے پلان کے مطابق درست جگہ پر فیلڈرز کھڑنے میں ناکام رہے۔ وہاب ریاض جب بولنگ کررہے تھے تو شارٹ مڈوکٹ پر فیلڈر تھا جب کہ شاداب کے وقت سلپ فیلڈر تھا۔ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے لیے بال کو گرپ کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے، خآص طورپر جب اسکی لائِن ولینتھ بھی درست نہ ہو۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بڑے مقابلوں میں یہ اپروچ ٹھیک نہیں ہوتی، ایسا لگاکہ ان کے پاس کوئی گیم پلان اورسوچ نہیں تھی، جب بال زیادہ سیم نہ ہورہا تو اووردی وکٹ زیادہ بولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وہاب نے جب راونڈ دی وکٹ بولنگ کی تو اس وقت کافی دیر ہوچکی تھی، حسن واحد بولر دکھائی دیا جو وکٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا۔
ادھرورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ سے قبل مانچسٹر میں قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف ہوا ہے-ویڈیو بنتے دیکھ کر کھلاڑیوں نے کیمروں سے بچنے کی کوشش کی جبکہ فخر زمان نے ساتھی کھلاڑیوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق قومی باؤلرز حسن علی اور محمد حسنین کیمروں سے بچنے کیلئے دور چلے گئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے ہمراہ سکیورٹی یا انٹی کرپشن اہلکار بھی نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق بڑے میچ سے ایک دن قبل کھلاڑی مانچسٹر میں موج مستی کرتے رہے، ہوٹل میں شہریوں کے ساتھ تصاویر بناتے رہے اور شاپنگ میں بھی مصروف نظر آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ، محمد حسنین اور فخر زمان انڈیا کیخلاف بڑے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں شریک نہیں تھے بلکہ موج مستی اور سیر سپاٹے کرتے رہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر کے ریسٹورنٹ میں شیشہ پینے کی ویڈیو نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ کپتان سرفراز احمد بیٹسمین آصف علی اور باؤلر محمد حسنین کو کھلانا چاہتے تھے لیکن ٹیم کے بڑوں نے ان کی ایک نہ سنی، وہ ان کے ساتھ رات دیر تک الجھتے رہے۔ بعد ازاں بھارت کے خلاف شعیب ملک اور عماد وسیم کو کھلایا گیا۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کپتان ہٹ جائے گا تو وہ جان لے میں گیا تو اور لوگ بھی جائیں گے۔ کم بولنے والے سرفراز احمد کے انداز گفتگو پر کھلاڑی بھی حیران ہیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی سخت گفتگو کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی خاموش رہے۔ سرفراز کا ساتھی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ اب جو ہو گیا ہے، اسے بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ اگلے چار میچوں میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو اٹھائیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے