آرمی چیف کا پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لیے تعاون کا عزم

ویب ڈیسک : 17جون 2019
راولپنڈی : چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں ان کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہین نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔
جی ایچ کیو آمد پر چین کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چین پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے