لاہور میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک : 17جون 2019
لاہور : شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا ،گلبرگ، شاہدرہ ، اقبال ٹاؤن، راوی روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، مال روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں دوپہر کو شدید گرمی تھی تاہم اچانک بادل چھا گئے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا-شہر میں جاری وقفے وقفے سے تیز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں نے رات کا منظر پیش کر دیا۔ ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سیزن کے دوران 30 جون تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ، دھوپ، گردآلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے