وزیراعظم کی سربراہی میں قومی ترقیاتی کونسل تشکیل

ویب ڈیسک | 18جون 2019

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دے دی ہے جسکی سربراہی وزیراعظم کریں گے جبکہ آرمی چیف بھی این ڈی سی کے رکن ہونگے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اس کونسل کے رکن ہوں گے۔وزیر خارجہ اور مشیر خزانہ بھی قومی ترقیاتی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور کامرس کے وزراء بھی این ڈی سی کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری خارجہ ، خزانہ ، دفاع اور منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے سیکرٹری بھی 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کے ممبر ہونگے۔
قومی ترقیاتی کونسل ترقی کے لیے پالیسی اور حکمت عملی بنائے گی اورتیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے پالیساں تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی این ڈی سی کی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک اور خطے کوجوڑنے کے لیے طویل مدتی پالیسی بنائی جائے گی۔ کونسل علاقائی تعاون کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کرے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے