لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا

ویب ڈیسک | 20 جون 2019
لاہور: لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ کوارٹرز میں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر سنگھ کوارٹرز میں ماں نے مبینہ طور پر دو بچوں کو جلادیا، شوہر کا کہنا ہے کہ انتیہ نے کالے جادو کے لیے بچوں کو جلایا۔
معصوم بچوں تین سال کی مریم اور دو سال کے جارج کو جھلسی ہوئی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کے جسم کے مختلف حصے جلے ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کے گلے پر رسیوں کے نشان بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ انیتہ تین روز قبل بچوں کو پھوپھی کے گھر لے کر گئی تھی اور گزشتہ تین روز سے انہیں رسیوں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا۔
پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر رسی، موم بتی، روئی اور بکرا تحویل میں لے لیا۔
گرفتار خاتون کا کہنا ہے کہ مجھ پر عائد الزامات بے بنیاد ہے کون ماں اپنے بچوں کو جلا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھ رہی ہے۔
حال ہی میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے نتیجے میں ہونے والے خطرناک نتائج کی نشاندہی کررہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے