فی تولہ سونےکی قیمت 78 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک : جمعہ 21جون 2019
لاہور : شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ریکارڈز بنانے لگیں، سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان برقرار، فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ایک ہزار روپےاضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 78 ہزار800 روپے ہوگئی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا 72 ہزار 233 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔سنار کہتے ہیں کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اورعالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک سال کےدوران فی تولہ سونا انیس ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے