کچھ سابق کھلاڑی خود کو زمینی خدا سمجھ رہے ہیں:سرفراز احمد

ویب ڈیسک | ہفتہ 22جون 2019
لندن: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا سابق کھلاڑیوں کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کچھ سابق کھلاڑی خود کو زمینی خدا سمجھ رہے ہیں۔پاکستان کو ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم بنوانے والے کپتان کا کہنا تھا کہ سابق کھلاڑیوں کی رائے پر کچھ نہیں کہوں گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی جیت کربھی ہمارے پیر زمین پر تھے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ‌ کپ 2019 ابھی جاری ہے، ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، قومی ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کرے لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیا جاتا ہے جس سے دل دکھتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کریں لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک دن اوپر لاتی ہے ایک دن گراتی ہے، پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے، فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے دوبارہ کریں گے۔سرفراز احمد نے سابق کرکٹرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ سابق کرکٹرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں جو پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے اور اگر ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے۔’بھارت کے خلاف میچ کے دوران جماہی لینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘جماہی لینا کوئی گناہ تو نہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہوں، میں نے خود کو زیادی اونچا نہیں اڑایا تاکہ جب گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو۔’جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے، کوشش کریں گے کہ کل کا میچ جیت کر کم بیک کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ‘جنوبی افریقہ سے سیریز دوطرفہ مقابلہ تھا، یہ ٹورنامنٹ ہے اور ہمارا بڑے ٹورنامنٹس میں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔’
واضح رہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی، دوسرے میچ میں اس نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو ہرایا، سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔چوتھے میچ میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ پانچویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ہرایا۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ویسٹ انڈیز، بھارت آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔اس وقت پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں نویں نمبر پر ہے اور اس کا ٹورنامینٹ میں‌ کم بیک کرنا خاصا دشوار ہے، اسے باعث ٹیم کو سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامناہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے