برکھا رت میں گرما گرم آلو کچوری بنائیں

ویب ڈیسک : 31جولائی 2019
بارش کے ہوتے ہی ہر گھر میں کچھ بنے نا بنے سب سے پہلے پکوڑے بننا شروع ہوجاتے ہیں، لیکن ایسے بھی بہت سے افراد ہیں جو پکوڑے کھانا پسند نہیں کرتے یا پھر انہیں کچھ نیا تجربہ کرنا پسند ہو۔
اگر آپ اس بارش میں پکوڑے سموسے نہیں کھانا چاہتے اور کچھ نیا کھانے کے شوقین ہے تو یقیناً کچوری سے بہتر انتخاب کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔اگر آپ اس بارش کے موسم میں اپنے گھر والوں کو کچھ مزیدار کھلا کر متاثر کرنے کے خواہشمند ہیں تو پھر آلو کچوری ضرور بنائیں۔
اس کی نہایت آسان ترکیب مندرجہ ذیل ہے:
اجزاء:میدہ – 2 کپ
نمک – حسب ذائقہ
گھی – 3 چائے کے چمچ
پانی – ایک کپتیل – ایک چائے کا چمچ
زیرا – ایک چائے کا چمچ
رائی دانہ – ½ چائے کا چمچ
ہری مرچ – 2 سے 3 عدد کٹی ہوئی
آلو – 2 درمیانے (ابلے ہوئے کو میش کرلیں)
ادرک لہسن پیسٹ – ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر – ایک چائے کا چمچ
نمک – ایک چائے کا چمچ
دھنیہ پاؤڈر – 2 چائے کا چمچ-ہلدی پاؤڈر – ½ چمچ
پیاز – ایک درمیانی کٹی ہوئی
بیسن – 2 کھانے کے چمچ
تیل – تلنے کے لیے

طریقہ:
ایک پیالے میں میدہ، نمک اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، تھوڑا تھوڑا کرکے ٹھنڈا پانی شامل کریں اور گوند کر آٹا تیار کرلیں اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر 20 منٹ تک رکھ دیں۔فرائی پین میں تیل، زیرا اور رائی دانہ ڈال کر مکس کرلیں۔
ہری مرچ ڈال کر مکس کریں۔میش ہوئے آلو شامل کریں اور دوبارہ مکس کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، دھنیہ پاؤڈر، ہلدی پاؤدر اور پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور 5 منٹ تک کے لیے پکا لیں۔بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔بعدازاں اس مکسچر کو ٹھنڈا کرلیں۔
آٹے کو ایک مرتبہ پھر گوند لیں اور الگ الگ حصوں میں کاٹ لیں۔پھر چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔ان بالز کو انگلیوں کی مدد سے چپٹا کرلیں۔بعد میں آلو کی فلنگ لیں اور اس کی بال بنالیں، اب آلو کی ان بالز کو پوری کی شکل دیے آٹے میں ڈالیں اور کونوں کو بند کرکے دوبارہ بال بنالیں۔ان بالز کو گیلے کپڑے میں رکھ کر 5 منٹ کے لیے ڈھک لیں۔
ہاتھوں میں ہلکہ سا تیل لگائیں اور آلو بھری آٹے کی ان بالز کو ہاتھ کی مدد سے چپٹا کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔گرما گرم آلو کچوری گھر والوں کے ساتھ پیش کریں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے