مخدوم احمد محمود کی دادی کی نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

سید غلام میراں شاہ کی اہلیہ کو جمالدین والی میں سپرد خاک کردیا گیا

ویب ڈیسک | پیر02ستمبر2019
جمالدین والی:مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ کی اہلیہ،مخدوم زادہ حسن محمود ،مخدوم زادہ اقبال محمود ،مخدوم زادہ حسین محمود کی والدہ ،
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نانی اماں اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ،مخدوم سید علی اکبر محمود ،مخدوم سید اشرف اقبال کی دادی اماں کی نماز جنازہ جمال دین والی میں ادا کر دی گئی۔اس موقع پر ایم این اے سید مصطفیٰ محمود ،مخدوم زادہ سید علی محمود ،مخدوم زادہ سید حیدر محمود ،مخدوم صدر الدین ،سردار حبیب خان گوپانگ ،خواجہ قطب فرید کوریجہ ،قاضی احمد سعید ،سردار غضنفر علی خان لنگاہ ،چودھری جاوید اکبر ڈھلوں ،چودھری جہانزیب رشید ،سردار اختر سعید خان ،میاں محمد اسلم ،جام اللہ‎ یار ولانہ ،مخدوم حسن رضا ،مخدوم اسد ہاشمی ،سردار سلیم خان ایڈووکیٹ ،جام صفدر برڑا ،عمر حبیب خان ،یوسف خان گبول ،میجر فرخ ،رانا محمد وسیم ،اے ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی ،میاں مسعود صادق ، رئیس حضور بخش مہر ،مختار احمد جام ،جام کبیر خان اور پیپلز پارٹی کے صوبائی و ضلعی عہدیداران و کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے تدفین کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے