سرکاری سکول اساتذہ کے کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مکمل

ویب ڈیسک : 02 ستمبر 2019
لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پراپ لوڈنگ کی آخری تاریخ گزرنے کے بعدویب سائٹ کو لاک کر دیا گیا، 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ مقررہ تاریخ تک کوائف جمع کراسکے،6 ہزار سات سو اساتذہ کے کوائف جمع ہونا ابھی بھی باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو رات 12 بجے ڈیٹا انٹری کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد لاک کر دیا گیا، اب اساتذہ اور سکول ہیڈز بھی اندراج کئے گئے کوائف میں تبدیلی نہیں کر پائیں گے۔
کسی بھی تبدیلی یا کوائف کی درستگی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تحریری طور پر درخواست دینا ہوگی، تاریخ گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں اساتذہ کے کوائف ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں ہوسکے۔ ابھی تک 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ نے کوائف جمع کرائے گئے،6 ہزار سات سو اساتذہ کے کوائف ابھی بھی جمع کرانا باقی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق آخری تاریخ گزرنے کے بعد جن اساتذہ نے اپنے کوائف کا اندراج نہیں کیا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے