کشمیر ایشو پر دنیا کو متفقہ پیغام دیا جاۓ:چوہدری جعفر اقبال گجر

  • جاوید اقبال|رحیم یارخان

    منگل02ستمبر2019


پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما وسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورت حال سے نمٹنا کسی ایک جماعت کے بس کا روگ نہیں ہے۔اجتماعی قیادت کو اعتماد میں لیکر متفقہ قومی ایجنڈا تیار کر کے اس پر عمل کیا جائے۔پارلیمنٹ کی قرار داد پر عمل کرتے ہوئے مختلف وفود لیکر دنیا کے کونے کونے جاکر پیغام دیا جائے کہ کشمیر میں بھارت نےدہشت گردی اور قبضہ گیری قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھاہے ۔کشمیر کا مسئلہ قومی ہے اس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنےاور منہ منہ کی بولیاں بولنے کی بجائے دنیا کو متفقہ پیغام دیا جائے۔چوہدری محمد اقبال پبلک سیکریڑریٹ میں لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے جعفر اقبال نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا وزیر اعظم عمران خان اس ایشو پر تمام سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلتے۔ایڈھاک اور ڈنگ ٹپاؤپالیسی سے کام نہیں چلے گا۔ کشمیر ایشو پر قوم اور سیاسی قیادت فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وطن واپسی پر ان سے ملاقات کروں گا اور اپنی تجاویز دوں گا۔موجودہ نظام حکومت کو ٹھیک کرنا مشکل نہیں نیت اور جذبہ ٹھیک ہونا چاہیے۔ ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
جعفر اقبال نے کہا کہ ملک میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے تجارت اور کاروبار ٹھپ ہونے لگا ہے جب تک آمدن کے ذرائع بڑھانےاور عام آدمی کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا جاتا،ملک ترقی نہیں کر سکتا۔حکمران معیشت کی بہتری کیلیے طریقہ کار واضح کریں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے