9 اور 10 ستمبر کو پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک : 04 اگست 2019
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 9 اور 10 ستمبر کو پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے 9اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی، وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو 4ہیلی کاپٹر بھی فراہم کر دیئے ہیں، ان میں سے دو ہیلی کاپٹر لاہور ایک ملتان اور ایک راولپنڈی میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کرے گا۔9 اور 10 محرم کو پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے