آصف زرداری کو جیل میں کیا سہولیات دی جارہی ہیں؟

ویب ڈیسک : 04 اگست 2019
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی رپورٹ سامنےآگئی ہے۔سابق صدر کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلی رپورٹ عدالتی حکم پر اے ایس پی عدیل نےمقامی عدالت میں جمع کرائی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سابق صدر پاکستان کے جیل خانہ جات کے 1978 کےقوانین کے مطابق بہتر (بیٹر) کلاس کے ملزمان کو گھریلو کپڑے، میٹرس، جوتے اپنے خرچے پر استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جیل میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ایل سی ڈی، اخبار، کتابیں کو سہولیات بھی دے دی گئی ہیں۔ جیل کے ڈاکٹر کی ہدایت پر سابق صدر آصف علی زرداری فیزیو تھراپی چیئر کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے۔
3 ستمبر 2019 سے پمز اسپتال کے فزیو تھراپی ٹیکنیشن روزانہ کی بیناد پر معائنہ کر رہے ہیں۔ میڈیکل افسر کی ہدایت پر دوائیوں کی حفاظت کیلئے 2 آئس باکس بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان جیل جانہ جات کے 1978 کے قوانین کے مطابق باہر سے اٹنڈنٹ نہیں رکھا جا سکتا، آصف زرداری کی صحت کی نگہداشت کیلئے میڈیکل افسر جیل نے میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کیا ہوا ہے۔
میڈیکل اسٹاف وقفہ وقفہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کا شوگر لیول کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔پمز اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جاری کردہ رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو اے سی کی فراہمی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے