پولیس رویے میں بہتری نہ آسکی،اہلکار کی بوڑھی خاتون سے بدتمیزی

ویب ڈیسک | 05ستمبر2019
لاہور: بوڑھی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔اپنی فریاد لے کر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کے لیے آنے والی معمر خاتون سے سی سی پی او آفس کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے نہ صرف بدکلامی کی بلکہ زد و کوب بھی کیا، موقع پر موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، آئی جی کے احکامات پر بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا اور متعلقہ تھانے کے حوالات میں بند کردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے