گگلی ماسٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک| 6 ستمبر 2019
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عبدالقادر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرچکے تھے، بیٹے سلمان قادر نے کہا ہے کہ میرے والد کو دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا۔سابق لیگ اسپنر عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو پنجاب کے شہر لاہورمیں پیدا ہوئے، عبدالقادر کے چار بیٹے ہیں جن میں رحمان قادر، عمران قادر، سلمان قادر اور عثمان قادر شامل ہیں۔عبدالقادر کا شمار اپنے دور کے مایہ ناز لیگ اسپنرز میں ہوتا تھا انہوں نے متعدد مقامات پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، کرکٹ میں گگلی بھی عبدالقادر نے متعارف کرائی تھی۔
واضح رہے کہ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نماندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر عمر اکمل مرحوم عبدالقادر کے داماد ہیں، 17 اپریل 2014 کو مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی شادی عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ کے ساتھ ہوئی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے