محرم الحرام کا جلوس دیکھنے پر پابندی

ویب ڈیسک : 07ستمبر 2019
لاہور:محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کا جلوس دیکھنے پر پابندی لگادی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والےنوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے راستے میں چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد کےجمع ہو کرجلوس دیکھنےکے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ جہاں کہیں مکانوں اور گھروں کی چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد اکٹھےکھڑے ہوں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
واضح رہےکہ محکمہ داخلہ پہلےہی محرم کے جلوس اور مجلس کےعلاوہ چار یا چار سےزائد افراد کے کھڑے ہونے پرپابندی عائد کر چکا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے