سندھ میں تندور کی روٹی پرانی قیمت پر ملے گی

ویب ڈیسک : 07 ستمبر 2019
کراچی: اب شہر قائد سمیت سندھ بھر میں شہریوں کو تندور کی روٹی پرانی قیمت پر ملے گی۔حکومتی فیصلے کے بعد سوئی سدرن نے تندور صارفین کے لئے یکم جولائی کو بڑھائے گئے نرخ واپس لے لئے ہیں۔
سوئی سدرن گیس نے تندور والوں کو اسپیشل کمرشل صارف قرار دیتے ہوئے انہیں خاص رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یکم جولائی کو گیس کے نرخ میں جو اضافہ کیا گیا تھا، تندور صارفین اب اس سے مستثنی ہوں گے اور انہیں پرانے نرخوں پر گیس فراہم کی جائے گی۔سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ تندور صارفین بل کی اصلاح کے لئے ایس ایس جی سی آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔پرانے نرخ کی بحالی کے بعد روٹی تندور صارفین کو اب بارہ سو تراسی کی بجائے سات سو اڑتیس ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے