پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا

ویب ڈیسک : 08ستمبر 2019
لاہور: پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا، منصوبے منظور ہونے کے باوجود فنڈز کا اجراء نہ ہوسکا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ لاگت کے 11 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں، جن کیلئے 71 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، لیکن پانچ منصوبے منظور ہونے کے باوجود بھی تاحال ان کیلئے ایک روپے کے فنڈز بھی جاری نہیں کئے گئے۔
مذکورہ منصوبوں میں خواجہ سرا ﺅں کیلئے 15 کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کی تعمیر، 2 کروڑ کی لاگت سے محکمہ سوشل ویلفیئرکی کپیسٹی بلڈنگ، ڈھائی کروڑ کی لاگت سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم اور لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں 60 کروڑ کی لاگت سے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے