تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : 14ستمبر 2019
لاہور:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے