اوباڑو سٹی کو اسی ماہ لوڈشیڈنگ فری کرنے کا اعلان

اوباڑو| رپورٹ:نذیر اے ملک


اوباڑو کی سب ڈویژن کموں شہید میں سیپکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سیپکو سکھر کے ایس ای عبد الکریم میمن، ایکسین میرپورماتھیلو ڈویژن معراج شیخ نے سینکڑوں صارفین کی شکایت سنیں اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔ اس موقع پرایس ای سکھر ڈویژن انجیئر عبد الکریم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم گذشتہ  ایک سال سے جاری ہے جس میں چھ ماہ کے دوران سیپکو نے ایک ارب 60 کروڑ بقایاجات وصول کرلیے ہیں۔سکھر ریجن میں 36 سے زائد فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کیا گیا ہے جبکہ دو درجن سے زائد فیڈرز پر کام جاری ہے جنہیں بہت جلد لوڈشیڈنگ فری کر دیا جائے گا ہر ہفتے کھلی کہچری کا مقصد سیپکو صارفین کی شکایات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہمارا مقصد ادارے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے ۔عوام سے درخواست ہے سیپکو اہلکاروں کو رشوت نہ دیں تاکہ ملک اور سیپکو اداراہ کرپشن فری ہوسکے۔ اس موقع پرایکسین میرپورماتھیلو ڈویژن معراج شیخ کا کہنا تھا کہ میرپوماتھیلو اور ڈہرکی کے چار فیڈرز ایکسپریس کرکے لوڈشڈنگ فری کر دیئے گئے ہیں۔اوباڑو سٹی میں سیپکو ٹیمیں کام کر رہی ہیں 15 روز میں اوباڑو سٹی کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا جائے گا جبکہ بجلی چوروں سے سختی سے نمنٹا جائے گا اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے اینٹی تھیفٹ مہم سے ادارے اور صارفین کو فائدہ پہنچا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے