پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا امکان

عالمی منڈی: تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک : 16ستمبر 2019
اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔
یاد رہے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔ حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔ حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر گزشتہ روز حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی پیداوار نصف ہو کر رہ گئی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی تیل منڈی مین برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد اضافے کے بعد اس وقت 61 ڈالرز فی بیرل پر آگئی ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے