پاک سری لنکن سیریز کے ٹکٹ کہاں دستیاب ہیں؟

ویب ڈیسک : 19 ستمبر 2019
لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی20 سیریز کی ٹکٹیں 21 ستمبر سے کوریئرسروس ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز پر دستیاب ہوں گی جب کہ آن لائن بکنگ ایک روز قبل ہی شروع ہو جائے گی۔
شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔لاہور میں ہونے والے ٹی20 میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے رکھی گئی ہے۔
کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوگا۔ ‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھی گئی ہے۔
لاہور میں ٹی20 میچز کے لیے ‏انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔‏عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹ کی 5000 رکھی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے