جیل میں سکون سے بیٹھا ہوں،حکومت اپنا شوق پورا کرلے:زردای

ویب ڈیسک : 19ستمبر 2019
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کا ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رستمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے اور اپنا شوق پورا کر لے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ایک صحافی نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہئے؟اس کے جواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ آج کل پنڈی میں ہیں، یہاں کا موسم کیسا ہے؟ جواب میں سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں، اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے کسی کیس میں ضمانت کی درخواست کیوں نہیں دے رہے؟
جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمانت کا کوئی فائدہ نہیں ہم سکون سے بیٹھے ہیں، ان کو اپنا شوق پورا کرنے دیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے