وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے امریکہ روانہ

ویب ڈیسک : 21ستمبر 2019
نیویارک: وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد کشمیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم او آئی سی کے کونٹیکٹ گروپ برائے کشمیر کے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں ۔
دورے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بشمول امریکی صدرٹرمپ کئی عالمی رہنماؤں سی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے علاوہ وہ ترکی اور ملائیشہ کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ ملکر نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ موسمیاتی تغیر ، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسوں میں بھی شریک ہوں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کردی گئیں، وزیراعظم عمران خان یواین جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے، اس دوران وہ مختلف ممالک کےاعلیٰ حکام سےملاقاتیں کریں گے.وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں شرکت اورہم منصبوں سےملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی، ترقی، صحت پرسربراہان اجلاسوں میں شریک ہوں گے، ساتھ ہی سرمایہ کاری پرسربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے.دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.عمران خان 27 ستمبرکو یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ مسئلہ کشمیرکی صورت حال پرپاکستان کامؤقف پیش کریں اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پراظہارخیال کریں گے-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے