عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پیر 23ستمبر 2019
لاہور: سابق وزیر بلدیات عبدالعلیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہے اور اس سلسلے میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہوچکا اور انہیں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ سبطین خان کی بھی واپسی کی صورت میں انہیں جنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی جبکہ اسد کھوکھر کو کون سی وزارت دینی ہے اس کا فیصلہ آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور وہ جنگلات کی وزارت لینے کے خواہاں ہیں۔
اسد کھوکھر نے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت کی خواہش کی اظہار کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ سے متعلق اہم فیصلے ایک سے دو روز میں کرلیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے