کراچی میں 25 اور26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ویب ڈیسک : 23ستمبر 2019
کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، طوفان سے کراچی کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا ، طوفان کراچی سے510 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے، طوفان کو ہیکا کا نام دیا گیا ہے، جسے کے معنی شکریہ کے ہے ، جو عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم طوفان آگےبڑھنےتک کراچی میں سمندی ہوائیں معطل رہیں گی، ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی ہوگی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں 25 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 سے29 تک بھارتی گجرات سے ایک اور ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بنے گا، جس کے باعث 26 ستمبر کے بعد کراچی کا درجہ حرارت40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کا اثر منگل تک رہے گا، حیدرآباد اورسکھر میں بھی گرمی کا پارہ ہائی رہے گا۔کراچی میں درمیانی درجے کی ہیٹ ویو جاری ہے ، آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریزاور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔گذشتہ روز شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہااورپارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، سمندری ہوائیں منقطع اور ریگستانی خشک ہواﺅں کا راج ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر میں شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔شہر قائد کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش کے باعث شہر میں گرمی کا زور کچھ حد تک کم ہوگیا جبکہ مضافاتی علاقے حب میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث درخت اکھڑگئے اور گلشن اقبال میں سوک سینٹر پر نصب شیڈ گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 21 سے 23 ستمبر تک کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا تھا اور گرمی کا یہ سلسلہ مزید ڈیڑھ سے 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے